
صدیق جان نے ابصارعالم کا ایک کلپ شئیر کیا جو صدیق جان کے مطابق یوٹیوب پر اپلوڈ پروگرام سے نکلوادیا گیا تھا،
اس کلپ میں شیرازاحمد شیرازی نے شرکت کی جس نے ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کو مکمل کور کیا تھا
گفتگو کرتے ہوئے شیراز احمد شیرازی نے کہا کہ تقریبا 12 کے قریب تحریک انصاف کے ورکرز ضرور جاں بحق ہوئے ہیں،تحریک انصاف کے سننٹرل میڈیا نے بھی ان کےنام اور تصاویر جاری کردی ہیں،باقی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔یہ وہ لوگ تھے جو وہاں پر موجود نہیں تھے کوئی 10 منٹ کیلئے آیا تھا اور کوئی 20 منٹ کیلئے
صدیق جان نے کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ابصار عالم نے پروگرام کیا کہ جھوٹ کیسے بکتا ہے اور بہروپیے نے اپنے لائیو پروگرام کے بعد یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے پروگرام سے یہ کلپ نکلوا دیا جھوٹے کا اپنا جھوٹ پکڑا گیا یہ ہے ان کی اصل اوقات
https://twitter.com/x/status/1862753217450275271
اس پر ابصارعالم شدید غصے میں نظر آیا اور صدیق جان کو ٹیڈی کتا قرار دیدیا۔
ابصارعالم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو ڈی جی آئی ایس پی آر ایک طرف تُم لوگ ٹی وی چینلز پر لائیو نشریات میں کہی ہوئی بات کو سینسر کرواتے ہو جس میں ورکنگ جرنلسٹ کا کوئی قصور نہیں ہوتا اور پھر اپنے اس جیسے پالتو ٹیڈی کتوں کا پٹہ ہم پر کھول دیتے ہو جو آج بھی تُمہاری بیرک کے سامنے راتب وصول کرنے روزانہ پہنچے ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1862817644640129237
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی دل نہیں بھرا ایسی گیمز سے؟
صحافی فہیم اختر نے اس پر ردعمل دیا کہ ابصار عالم صاحب آپ کی شکایت لگ گئی؟ اب بتائیں کلپ کیوں نکلوایا کیوں ؟صدیق جان نے جس بات کو پوائنٹ آوٹ کیا اس کا آپ نے جواب نہیں دیا اور گالیوں پر اتر آئےجو اس بات کا ثبوت ہے کہ کلپ نکلوایا گیا
https://twitter.com/x/status/1862855144850813427
صحافی طارق متین نے ابصار عالم کو جواب دیا کہ حوصلہ کیجیے ابصار صاحب، پروگرام پر آئی ایس پی آر کٹ لگائے تو ان سے اور چینل مالک سے ہر بار سوال کیجیے ۔ اعصاب چٹخ گئے ؟ گالیاں مت دیجیے ۔ یہ صدیق جان ہے وہ بچی میمونہ نہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1862880896606695535
ڈاکٹر وقاص نواز نے ابصارعالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اس ٹویٹ میں صدیق جان کی خبر کی تردید نہیں بلکہ توثیق کی گئی - پیغام رساں کو برا بھلا کہنے کی بجاے اصل موضوع پر آئیں- آپ کا یہ ٹویٹ اس امر کا اعتراف ہے کہ آپ نے ایڈٹ ہوئی وی وڈیو لگائی جس میں سے یہ بارہ اموات والی صحافی کی بات کو حذف کردیا گیا اور ڈی جی ای ایس پی آر کو ٹیگ کرکے آپ اس موقف کو تقویت دے رہے ہیں کہ یہ سب آرمی کہ کہنے پر آپ نے کیا
https://twitter.com/x/status/1862896740124238299
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sdi11j1j1h22.jpg