
امریکا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق امریکی صدر سے سوال پوچھنا صحافی کو مہنگا پڑ گیا، فوکس نیوز کے رپورٹر سے سوال کیا تو جوزف بائیڈن گالیوں پر اتر آئے۔
امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران فوکس نیوز کے رپورٹر پیٹر ڈوسی نے صدر بائیڈن سے سوال کیا کہ ’ آپ مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب دیں گے؟ کیاآپ کو لگتا ہے کہ مڈٹرمز میں بڑھتا ہوا افراط زر سیاسی ذمے داری ہے؟
رپورٹر کے اس سلگتے ہوئے سوال نے جو بائیڈن کو طیش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے جذبات سے عاری چہرے کے ساتھ رپورٹر کو فحش گالی بک دی۔ جسے مائیک پر وہاں موجود افراد نے سن لیا۔ تاہم فوکس نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی مجھے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی اور معافی مانگ لی تھی۔
صحافی پیٹر ڈوسی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن سے فون پر خوش گوار موڈ میں بات ہوئی اور انہوں نے اپنی بات بھی واضح کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صدر کو بتایا ہے کہ میں آئندہ بھی غیر متوقع سوالات کرتا رہوں گا جس کا صدر نے مثبت جواب دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/biden-galii2i1i133.jpg