ویڈیو:خون کے آنسو رونے والی لڑکی کا پول کھل گیا

khoon-ansoo11.jpg


کیا سچ میں کسی کے آنکھ سے خون کے آنسو نکل سکتے ہیں، یہ کھوج لگائی اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم نے، ٹیم خون کے آنسو رونے والی لڑکی یاسمین کا پول کھول دیا، ٹیم کے مطابق لڑکی بکرے کی کلیجی کا خون گالوں پر لگا کر خون کے آنسو دکھاتی تھی۔

لڑکی اور اس کی والدہ شہناز اختر کی جانب سے خون کے آنسو کی بیماری کا بتا کر لوگوں سے عطیات مانگے جاتے تھے، اتنا ہی نہیں سرعام کی ٹیم سرعام بھی دھوکا کھاچکی تھی،خاتون اور اس کی بیٹی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کو کہہ رہا ہے کہ ہم آپ کی ڈونر سے بات کروائیں گے، میں 25 لاکھ کی امداد آپ کو کرواؤں گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص خاتون کو کہہ رہا ہے کہ 25 لاکھ کے علاوہ جو آمدنی ہوگی اس میں آپ ہم سے کیا تعاون کریں گی اس پر لڑکی کی والدہ کہتی ہیں میں آپ کو آدھے پیسے دوں گی،خاتون کہتی ہیں ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے اس کے پاس میں ہیں میں آپ سے ڈیل کررہی ہوں کہ آدھے آدھے پیسے کرلیں گے۔

خون کے آنسوؤں کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی لڑکی ہر تھوڑے عرصے بعد ویڈیو بنا کر عوام سے مدد مانگتی تھی اور لوگ ترس کھا کر دھوکے میں آجاتے تھے، لڑکی کی ماں کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئیں، ہر ویڈیو کے بعد لوگ لاکھوں روپے عطیات بھجواتے تھے۔


ٹیم سرعام نے خفیہ کیمروں کے ذریعے لڑکی کے خون کے آنسو کے میک اپ کرنے کی تیاری کو بھی قید کرلیا پروگرام کے میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ ٹیم کا فرض تھا کہ وہ اپنے نام سے ہونے والے فراڈ سے ناظرین کو آگاہ کریں تاکہ ان کے رزق حلال سے مستحق لوگوں کی مدد کریں۔

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بکرے کا خون تو ہمارے ایک بہت بڑے عالم قادری عرف پادری نے بھی اپنے اوپر فائرنگ کا ڈرامہ رچانے کے بعد لگایا تھا اس کو کسی نے بھی پکڑنے کی زحمت نہیں کی کیونکہ وہ جھوٹے خواب سنانے والا سچا عالم تھا اور یہ جھوٹی مجبوریاں سنانے والی سچی دھوکے باز لڑکی؟
 

AWAITED

Senator (1k+ posts)
بکرے کا خون تو ہمارے ایک بہت بڑے عالم قادری عرف پادری نے بھی اپنے اوپر فائرنگ کا ڈرامہ رچانے کے بعد لگایا تھا اس کو کسی نے بھی پکڑنے کی زحمت نہیں کی کیونکہ وہ جھوٹے خواب سنانے والا سچا عالم تھا اور یہ جھوٹی مجبوریاں سنانے والی سچی دھوکے باز لڑکی؟
Yes TUQ is really one of biggest Dramey baz
 

Back
Top