
بٹگرام سے تعلق رکھنے والے باہمت لڑکی نیلوفر نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اپنے ہاتھ سے ساڑھے گیارہ سو سے زائد اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔
بٹگرام کی باہمت لڑکی نیلوفر نے اپنے ہاتھ سے 11 سو 60 اینٹیں توڑ کر سب کو حیران کردیا۔اس دوران نیلوفر شیرازی کا ہاتھ بھی زخمی ہوا لیکن ہاتھ زخمی ہونے کے باوجود اس نے ریکارڈ بنانے کا عمل جاری رکھا۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا ہی قائم کیا ریکارڈ توڑا ہے۔میرا ریکارڈ انٹرنیشنل بریکینگ فیڈریشن سے منظور کردہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تیرا مذہبی گھرانے سے ہے اور میری بھی مذہبی وابستگی ہے، میں نے مارشل آرٹ سیلف ڈیفنس کیلئے سیکھی تھی کیونکہ ظالم سے زیادہ مظلوم گناہگار ہوتا ہے، پہلے یہ سیلف ڈیفنس کیلئے تھی لیکن میں تھوڑا سا اسے آگے لے گئی۔
باہمت نیلوفر کا کہنا تھا کہ وہ کسی سرپرستی یا سرکاری تعاون کا انتظار نہیں کرتیں اور جب جو کرنا ہوتا ہے وہ کر گزرتی ہیں۔میں نے مارشل آرٹ 2016 میں شروع کیا تھا، میں آنکھوں کا بھی ایشو تھا، میری آنکھیں متاثر ہوگئی تھیں، آنکھیں ریکور کرنے کے بعد میں نے اسے جاری رکھا۔
نیلوفر نے کہا کہ خواتین نے خود ہی اپنے ذہنوں میں یہ بیٹھا لیا ہے کہ ہم بہت کمزور ہیں تاہم ایسا نہیں ہے۔پیغام دینا چاہتی ہوں کہ لڑکیاں صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں۔ہمیں کسی سہارے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنے دم پر کچھ کرگزرنا چاہئے
دیکھنے والوں نے نیلوفر کو ان لوگوں کے لئے بھی مثال قرار دیا جو کوئی کام کرنے کیلئے سہاروں اور مدد کے انتظار میں رہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nelofar11-sh11.jpg