ویڈیو: احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے وزیر کوگلے لگالیا


لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سبطین خان کا مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق سے آمنا سامنا ہو گیا۔

سبطین خان نے خواجہ سعد رفیق کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں، صوبائی وزیر نےدونوں کیلئے ریفرنس سے بریت کی دعا بھی کی۔

تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیرسبطین خان چنیوٹ مائنز کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کیلئےآئے، اسی دوران خواجہ سعد رفیق اور امجد پرویز ایڈووکیٹ بھی پیراگون اسکینڈل میں پیشی کیلئے وہاں پہنچ گئے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان آمنا سامنا ہونے پر سبطین خان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، خواجہ سعد رفیق ان کے بھائی ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں بھی اور ہمیں بھی ان کیسز سے نکالے کیونکہ ہم نے تو کچھ کیا ہی نہیں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی تو حکومت ہے پھر بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا ،اس پر صوبائی وزیر نےکہا کہ انہوں نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
سبطین خان نے خواجہ سعد رفیق کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں، صوبائی وزیر نےدونوں کیلئے ریفرنس سے بریت کی دعا .بھی کی
 

Back
Top