وہ غلطی جسکی وجہ سے امریکی فوج کی معلومات روس کے اتحادی ملک کو پہنچ گئیں

pantaaa.jpg

امریکی فوج کی لاکھوں حساس ای میلز معمولی غلطی کی وجہ سے روس کے اتحادی ملک مالی کو بھیج دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈومین میں معمولی غلطی کی وجہ سےکئی سالوں سے امریکی فوج کی حساس ای میلز روس کے اتحادی ملک مالی بھیجی جاتی رہی ہیں۔

یہ معمولی غلطی صرف ایک انگریزی حرف "آئی" کی وجہ سے پیش آئی، امریکی فوج کے جس ڈومین پر ای میلز بھیجی جانی تھی اس کا ڈومین".mil" تھا جبکہ ای میلز ".ml" پر سینڈ ہوتی رہیں، یہ مالی کا قومی ڈومین ہے۔

امریکی فوج کی ای میلز میں فوجی تنصیبات کے نقشے، فوجی افسران کی سفری معلومات، پاس ورڈز، میڈیکل ریکارڈ جیسی حساس معلومات شامل تھیں، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس معاملے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

اس غلطی کاپہلی بار انکشا ف برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز نے کیا اور بتایا کہ10 سال پہلے مالی کا قومی ڈومین چلانے والےڈچ شہری زیوربیئر نے اس مسئلے کی نشاندہی کی تھی، زیوریئر حالیہ مہینوں میں بھی امریکی فوج کی جانب سے بھیجی گئی ہزاروں ای میلز چیک کرچکے ہیں اور انہوں نے بارہا دفعہ امریکی حکام کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی ہے۔
 

Back
Top