ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور مجھے مارا، شہزادہ ہیری

ahrs11121.jpg

برطانوی شاہی خاندان میں دراڑیں سامنے آنے لگیں، پہلے شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے اپنی اہلیہ میگن کے ہمراہ علیحدگی اختیار کی اور اب ہیری نے بڑے بھائی پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان کی اہلیہ میگن مرکل سے متعلق ہونے والی گفتگو کے دوران ولیم سے جھگڑا ہوا، اس دوران بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگن مرکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران مجھ پر حملہ کیا۔

شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات کے مطابق شہزاد ہ ولیم نے میگن کو مشکل اور بدتمیز کہا، جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور میں زمین پر گرگیا۔

ہیری نے کہا کہ یہ سب اتنی جلدی ہوا مجھے کچھ بھی پتا نہیں چلا، میں بے ہوش ہونے لگا تھا، پھر میں نے ولیم کو جانے کا کہا،شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس جھگڑے کی چوٹ کے نشان ان کی کمر پر آئے،شہزادہ ہیری کی کتاب 10 جنوری کو شائع ہوگی۔

اس سے قبل شہزادہ ہیری نے اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے کچھ معاملات پر شکوہ بھی کیا تھا۔
شہزادہ ہیری نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کسی کا نام اور کسی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا تھا کہ انہوں نے مفاہمت کے لیے کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔
 

Back
Top