وفاقی حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت، کراچی میں چینی 145 روپے کلو تک پہنچ گئی

sugar1.jpg

چینی کی قیمتوں میں اضافہ: وفاقی حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت، کراچی میں چینی 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، کیونکہ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں چینی کی فی کلو قیمت 145 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کی دستاویزات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، پشاور اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہوگئی ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور بنوں میں چینی 135 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ حیدرآباد، سرگودھا، بہاولپور، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو ہے۔ سکھر میں چینی کی قیمت 128 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔​
 

ProPakistanii

Senator (1k+ posts)
چینی کو تو 500 فی کلو کردو. سارا پاکستان شوگر کے نشئی بن گئے ہیں. پاکستان ذیابیطس میں دنیا میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہے
 

Back
Top