وفاقی حکومت میں ضرور کوئی کھچڑی پک رہی ہے،سائرہ بانو

maramaah.jpg


گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کہتی ہیں بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف بیان دیا ضرور کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو کے حکومت مخالف بیان کے بعد جو کھچڑی پکائی جارہی ہے اس کا پتہ ڈھکن کھلنے کے بعد ہی چلے گا۔

انہوں نے بتایا میں ایوان میں مثبت بات کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اسپیکر صاحب نے مجھے کہا کہ تقریر کرکے چلی جائیں،5ارکان بیٹھے ہوتے ہیں تو بلز پاس کردیے جاتے ہیں،اس وقت افراتفری کا عالم ہے، پتہ نہیں چل رہا کون کہاں جارہا ہے۔

اپوزیشن والے کہتے ہیں آئندہ ٹکٹ ن لیگ سے لینے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا ایسی اپوزیشن کہاں ہوتی ہے؟اس وقت تو سب کو ترقیاتی فنڈز کی فکر لگی ہوئی ہے، مجھے بھی ترقیاتی فنڈ کا کہا گیا لیکن میں نے انکار کردیا، پیپلزپارٹی کے لیے ماحول تو بنا ہوا ہے اصل مسئلہ اس وقت ن لیگ کو درپیش ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سائرہ بانو نے کہا کہ ابھی یہ نہیں معلوم کہ آئی پی پی کس کے پلڑے میں بیٹھتی ہے، حالانکہ پاور سیکٹر کی آئی پی پی نے تو ملک کو نقصان ہی پہنچایا ہے اور گرشی قرضے بڑھ گئے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top