
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے عثمان بزدار کے حوالے سے میمز کی برسات کردی ہے، ایسے میں سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اپنے نام کا ٹاپ ٹرینڈ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ماضی میں عثمان بزدار کو اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیا کرتے تھے، آج جب انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو ٹویٹر پرصارفین نے "وسیم اکرم" کا ہیش ٹیگ چلادیا۔
اس ہیش ٹیگ کو دیکھ کر لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی شدید خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے اور انہوں نے اس حیرانگی کا اظہار بھی کرڈالا۔
اپنی ٹویٹ میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا میں ٹرینڈنگ میں کیوں ہوں، بہرحال جو بھی ہے آپ بھی اس میں حصہ ملائیں۔
https://twitter.com/x/status/1508481458389889051
ان کی اس ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ جوابات کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے،سپورٹس جرنلسٹ احتشام الحق نے وسیم اکرم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرینڈ"وسیم اکرم پلس " کیلئے ہے وسیم بھائی آپ کیلئے نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1508481887068733441
مشہور گلوکارفخر عالم نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم سے کہا کہ"آپ کا پلس ورژن مائنس ہوگیا ہے ، اس لیے آپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1508507907540742144
ایک صارف نے وسیم اکرم کی قومی ٹیم کی یونیفارم میں ماضی ایک تصویر کو ایڈیٹ کرکے اس پر عثمان بزدار کا چہرہ لگاکر شیئر کیا اور کہا کہ اس لیے آپ ٹرینڈنگ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1508490577750507523
ایک صارف نے کہا کہ آپ کو وزارت اعلی کے عہدےسے ہٹادیاگیا ہے کیونکہ آپ کی کارکردگی اچھی نہیں تھی،آپ کو کل تک لیٹر مل جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1508483022974513152
ایک اور صارف نے کہا کہ 500جوابات کے بعد اب تو آپ کو پتا چل گیا ہوگا کہ آپ پاکستان میں کیوں ٹرینڈ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1508503989469519878
ایک صارف نے کہا کہ آپ کو تلاش کرکے عمران خان نےدنیا کو ایک بہترین کھلاڑی دیا مگرانہوں نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس بتاکرحساب برابر کردیا،یہ ایسا ہی ہے کہ فواد عالم کو سر ویوین رچرڈ بول دے کوئی۔
https://twitter.com/x/status/1508486156211658754
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wasim1n11n.jpg