
حکومت کی جانب سے امپورٹڈ اشیا پر پابندی کے فیصلے کا نفاذ ہونے کے بعد کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے امپورٹڈ اشیا ضبط کرنا شروع کر دی تھیں جس پر صحافی عبدالمعز جعفری نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ ن لیگ اگلا الیکشن جیت نہ سکے۔
صحافی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے آنے یا جانے والے لوگوں سے کھانے پینے کی بھی امپورٹڈ اشیا ضبط کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ن لیگ اگلے الیکشن میں ایک بھی ووٹ نہیں لے سکے گی۔
ان کی جانب سے یہ معاملہ اٹھائے جانے پر مریم نواز نے ایکشن لیا اور وزیر خزانہ نے اس پر غور کرنے کی ہدایت کی جس پر مفتاح اسماعیل نے انتہائی مؤدبانہ انداز میں کہا کہ جی میں بالکل ضرور اس پر کچھ کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1529844644049207296
معاملے پر تنقید کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے طنز کیا اور مفتاح اسماعیل کے انتہائی باادب رویہ اپنانے پر کہا کہ "یہ کیا ہو رہا ہے بھائی یہ وزیر خزانہ ہےکہ آپا جی کا ذاتی ملازم؟ یہ صرف امریکا کے غلام نہیں پورے شریف خاندان کے نوکر ہیں"۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/marym-and-mifta-zaidi.jpg