
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل لینے کی تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ ماسکو سے رعایتی قیمت پر توانائی حاصل کر رہے ہیں نہ ہی کوشش کی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید رہا ۔
https://twitter.com/x/status/1603476105872216089
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں روس سے جو بھی توانائی ملتی ہے اسے ترقی دینے میں کافی وقت لگے گا، ہم کسی بھی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ جب بھی امریکہ اور پاکستان نے مل کر کام کیا ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جب بھی پاکستان اور امریکہ کے درمیان کوئی فاصلہ پیدا ہوا ہم نے اس سے نقصان اٹھایا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ،مگر گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔
انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارا 1950 کی دہائی سے تاریخی رشتہ ہے، پاکستان اور امریکہ بہت سے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، ہم ماحولیات اور صحت پر مل کر کام کررہے ہیں۔
بلاول نے دعویٰ کیا کہ عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، ہم نے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا، پہلا موقع ہے جب جمہوری آئینی طریقہ کار کے ذریعے کسی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے ہٹایا گیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں ایک غلط تاثر پیش کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قبل از وقت الیکشن کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے،اپنی نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے کو پاکستان بھر میں ان کی مقبولیت کے جھوٹے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilahh11.jpg
Last edited by a moderator: