
نگراں صوبائی وزیر کھیل اور مشہور کرکٹر وہاب ریاض کو نگراں وزیراعلی پنجاب کا مائیک سیدھا کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقریر کےدوران قریب موجود نگراں وزیر کھیل اور مشہور کرکٹر وہاب ریاض نےآگے بڑھ کر ان کا مائیک درست کیا، کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر ہمیشہ کیلئے قید کرلیا ، یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین نے وہاب ریاض کو کھری کھری سنادیں۔
https://twitter.com/x/status/1645837633954914304
سوشل میڈیا صارفین نے وہاب ریاض کی اس حرکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت چاپلوسی کے زمرے میں آتی ہے، وکیل اور اینکر پرسن بیرسٹر احتشام الدین نامی ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی یہ تصویر شیئر کی گئی اور کہا گیا کہ جب حق اور باطل کا فیصلہ ہو رہا تھا تو اس وقت وہاب ریاض باطل کا مائیک ٹھیک کر رہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1645838725920718871
کراچی والی نے کہا کہ یہ وہاب ریاض کی کل ملا کے اوقات بنتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1645820181266980867
سید شاہ میر بولے کہ جس نے اپنے ہی ملک کےلوگوں پر ظلم کےپہاڑ توڑے وہاب ریاض اس کا مائیک ٹھیک کررہا ہے، اس دور میں کیسےکیسے لوگ ایکسپوز ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1645830242441756674
ملک شاہین نے اس تصویر پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ
"بے ضمیری جب حد سے بڑھتی ہے تو چاپلوس کر دیتی ہے"
'ڈھٹائی جب عادت بن جائے تو بندے کو چھٹا ہوا کارتوس کر دیتی ہے'
https://twitter.com/x/status/1645839789340389376
سوشل میڈیا صارفین نے وہاب ریاض کو ایک عہدےکیلئے اتنا گر جانے کا طعنہ دیا تو کسی نے کہا کہ ان کی اوقات اتنی ہی ہوتی ہے ہم لوگ خواہ مخواہ ان کو سر چڑھالیتے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ کرکٹرز زیادہ تر کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں، عمران خان جیسے پڑھے لکھے اور خوددار کرکٹرز کم ہی ہوتے ہیں، کسی صارف نے وہاب ریاض کی اس حرکت کو غلامی قرار دیا۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wahab-haasha.jpg