وزیردفاع خواجہ آصف کا آپریشن گولڈسمتھ کا واویلا،سوشل میڈیا پر ردعمل

iaah122h345.jpg

وزیردفاع خواجہ آصف کا آپریشن گولڈسمتھ کا واویلا۔۔ عمران خان کو اسرائیلی اثاثہ قرار دیدیا اور دعویٰ کردیا کہ اسکی مدد سے واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدانخواستہ سرنگوں کرنا چاہتے ہیں اور یہ اسلئے عمران خان کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔

اپنے ایکس پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ھیں وہ عمران خان کی نجات کے لئے پاکستان کے مفادات کے خلا ف بھر پور مہم چلا رہے ھیں ۔ ان عناصر کو اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ھے اور وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ھیں۔

انوں نے مزید کہا کہ جس سے صاف ظاہر ھوتا ھے کہ عمران خان ایک اسرائیلی اثاثہ ھے جسکے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا ںخواستہ سر نگوں کرنا چاہئتے ھیں ۔عمران خان کے لئے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ھیں ان پہ یہ واضح ھونا چاہیئے کہ ھم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ھیں۔ اور ھماری اول آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ھے
https://twitter.com/x/status/1871934434494287928
ایک اور ایکس پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بین الاقوامی حمایت تمام ان ملکوں سے آرہی ھے جو اسرائیل کے کٹڑ حامی ھیں۔ جنکی حمایت کی بدولت اسرائیل کا وجود ھے۔ اور ان ملکوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا بلکہ فلسطینیوں کے قتل عام کے سہولت کار ھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہی ملکوں سے جو بھی افراد عمران خانُ کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ھیں وہ بھی یا خود صیہونی ھیں یا کھلے عام انکی مسلم دشمن پالیسیوں کی حمایت کر رہے ھیں۔
https://twitter.com/x/status/1872805347527659788
انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ محض اتفاق ھے یا یہ ممالک اور افراد کسی ایسے ایجنڈے پہ کام کر رہے جس سے پاکستان میں انکی پراکسی عمران خان حکمران بنُ کے پاکستان کی ایٹمی قوت کو لپیٹے اور اپنے مالکوں کی client state بنائے کے انکے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کرے کیا یہ سب اتفاق ھے یا پاکستان ایک سازش کا نشانہ ھے جسکی تکمیل عمران خان کے ذمے لگائ گئ ھے


صحافی عامر ضیاء نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیر دفاع کو بیانات سوچ سمجھ کر دینے چاہیں۔ سازشی تھیوریز کاحکومتی بیانئے میں شامل ہونا شکست خوردہ ذہن کی علامت ہے۔ یہ کسی بھی طرح ریاست اور حکومت کے حق میں نہیں۔ جسطرح کی جھوٹی خبروں کو حکومت سماجی میڈیا پر بند کروانا چاہ رہی ہے، ویسی ہی باتیں اگر وزرا کریں توکام کیسے چلے گا؟
https://twitter.com/x/status/1872215204584657143
امریکی صحافی مائیکل کوگلمین نے خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کای کہ پاکستان کے وزیر دفاع عمران خان کو "اسرائیلی اثاثہ" قرار دیتے ہیں اور ان کی رہائی کے لیے عالمی مطالبات کو اسرائیل کی طرف سے اسپانسر شدہ سازش کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صریحاً مضحکہ خیز ذکر نہ کرنا سام دشمن بکواس ہے: خان کے بہت سے ممتاز غیر ملکی وکیل اسرائیل کے بے لگام نقاد ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1872031318277767401
نسیم صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک تو پڑھے لکھے نہیں اوپر سے کوشش نہیں کرتے بلکہ چولیں مارتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1872203933848121826
ریاض الحق نے خواجہ آصف کو جواب دیا کہ سر یہ یہود و ہنود والے نعرے تو بینظیر کیخلاف 1990 میں نہیں بکا تو 2024 میں کیسے بکے گا۔
https://twitter.com/x/status/1872884948031693229
انور لودھی نے کہا کہ خواجہ آصف امریکہ میں بیٹھ کر تو آپ کہتے ہیں کہ ہم لبرل ہیں اور عمران خان کو اور انکی پارٹی کو آپ مزہبی قرار دیتے ہیں لیکن پاکستان میں بیٹھ کر اردو میں اپنے حمایتیوں کو کوئی اور چورن بیچ رہے ہیں.. ایسے کیسے خواجہ صاحب؟ کیا یہ کھلی منافقت نہیں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1872815773540028738
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

یہ سب پاگل ہو چکے ہیں . انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ عمران کی مقبولیت کا کیا توڑ کریں؟ کیا بیانیہ بنائیں؟؟ جو بات یہ کہتے اور کرتے ہیں اسکی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی ہوتی کہ الٹا وہ ان ہی کے گلے پڑ جاتی ہے
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم

یہ سب پاگل ہو چکے ہیں . انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ عمران کی مقبولیت کا کیا توڑ کریں؟ کیا بیانیہ بنائیں؟؟ جو بات یہ کہتے اور کرتے ہیں اسکی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی ہوتی کہ الٹا وہ ان ہی کے گلے پڑ جاتی ہے
بات تو وہی ہے نا ایک تو یہ حرام زادہ پڑھا لکھا نہیں دوسرا کوشش بھئ نہیں کرتا یہ خاجہ کلرک یدی دا
 

Back
Top