وزیراعلی پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے سے متعلق اہم فیصلے

ik-pervh1h1.jpg


وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئےہیں، پی ٹی آئی نے اس معاملے پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ لینے سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ضلعی تنظیموں کو ارکان اسمبلی سے رابطےکرنے کی ذمہ داری سونپی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائےاور اس حوالے سے تمام اراکان اسمبلی اپنا ہوم ورک مکمل کریں، جیسے ہی ہوم ورک مکمل ہوگا وزیراعلی اعتماد کاووٹ لےلیں گے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کی خاتون اراکین صوبائی اسمبلی کو خریدنے کی کوشش اور ہارس ٹریڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اراکین کو خریدنے کی کوشش کی گئی ہے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا جائے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شرکاء کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کسی قسم کے ابہام کا شکار نا ہو، وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ جلد اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

جب چاند چڑھے گا...... ہم بھی دیکھیں گے . فی الحال تو دھنیئے کا انجیکشن زندہ باد
 

Back
Top