وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن کے ٹویٹ پر شازیہ مری سیخ پا

shazi1-m1.jpg


آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے ضلع سانگھڑ کو ایک ایمبولینس عطیہ کی گئی مگر اس پر شازیہ مری کا نام دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ جس پر شازیہ مری نے جواب دے دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ایمبولنس پر واضح نام لکھا ہونے کے باوجود بھی انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس پر کوئی نام نہیں لکھوایا۔

یاد رہے کہ منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمبولینس پر اوجی ڈی سی ایل سی ایس آر پروگرام کے علاوہ واضح طور پر " ڈونیٹڈ بائے ایم این اے شازیہ مری" تحریر ہے، یہ ایمبولنس ضلع سانگھڑ کیلئے عطیہ کی گئی جسے شازیہ مری اپنے علاقے بیرانی لے گئیں۔

اس پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نےکہا کہ او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ ڈسٹرکٹ کو ایک ایمبولینس عطیہ کی مگر سندھ اور شازیہ مری نے بڑی ڈھٹائی سے اس پر اپنا نام تحریر کروا لیا۔

https://twitter.com/x/status/1469342153000243203
اس کے جواب میں ایم این اے شازیہ مری نے کہا کہ یہ صرف ایک ایمبولنس ہے زیادہ نہیں ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے اپنے حلقے کے عوام کی سہولت کیلئے اسے حاصل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محکمہ صحت کا بھی شکریہ جس سے یہ گیس کمپنی کئی دہائیوں سے استفادہ کر رہی ہے اور اس کے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ واضح طور پر سامنے نام لکھا ہوا نظر بھی آ رہا ہے مگر پھر بھی انہوں نے اس پر انکار کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ انہوں نے اس پر اپنا نام نہیں لکھوایا۔

https://twitter.com/x/status/1469387663773999120
شازیہ مری نے کہا کہ ہاں یہ ضرور کہوں گی کہ میں نے اسے اپنے علاقے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے یہاں لانے میں کردار ضرور ادا کیا ہے اور اب اس سے ضرورت مند اور بیماروں کی مدد بھی کی جا رہی ہے۔

ایم این اے شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کا خون بہانا شروع کر رکھا ہے اور وہ ایسے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔ انہوں نے اپنے منتخ ہونے سے قبل کیے جانے والا کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
focal person is so unprofessional

he doesn't do nothing but fight on twitter with different politicians

your job is to answer people, not pick fights
 

Back
Top