
عامر متین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک کلپ شئیر کیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ بیوروکریسی سے بریفنگ لے رہے ہیں۔ ویڈیو میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھی موجود ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ سوال کرتے ہیں کہ سیلابی پانی کے نکاس کی پلاننگ کیا ہے ۔
عامر متین نے یہ کلپ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اس کلپ کو غور سے دیکھیں۔ ایک مہینے کے طوفان کے بعد واضح نظر آتا ہے کہ ان کے پاس پانی کے نکاس کا پلان نہ تھا اور نہ ہے۔چیف منسٹر اب پوچھ رہا ہے:کرنا کیا ہے؟ شہباز کو بھی کچھ پتہ نہیں اور بلاول تو بلکل گونگے نظر آ رہے ہیں حالانکہ یہ ان کا آبائ حلقہ ہے۔کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1566697999564144641
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نہی ہو گا۔چیف منسٹر کسی کو کہے گا جو پھر کسی سے پوچھے گا اور پھر..کچھ نہی ہو گا۔ کیونکہ ہر وڈیرہ اپنا علاقہ بچا رہا ہے۔بغیر پلان کے ادھر کا پانی ادھر کر دیتے ہیں۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔انتظامیہ وڈیروں کی اپنی ہے۔اس میں کروڑوں بےحال سینکڑوں مر رہے ہیں
عامر متین کا کہنا تھا کہ سارا خیرپور ڈوب گیا مگر چیف منسٹر نے اپنا گھر بچانا ہے۔جب نادر مگسی خیر پور شہر ڈوبنے کی بات کرتا ہے تو مراد علی شاہ کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔صاف نظر آ رہا ہے کہ پانی کے نکاس کا یہ اب سوچ رہے ہیں۔کسی نے کوئ بریفنگ نہی لی۔کسی کو یہ نقشہ سمجھ نہی آ رہا۔توبہ توبہ!

عامرمتین نے مزید کہا کہ شہداد کوٹ محترمہ بینظیر بھٹو کا حلقہ تھا۔یہ لاڑکانہ کا حصہ رھا جہاں آدھی صدی سے بھٹو خاندان ووٹ لیتا ہے۔

ان کا کہان تھا کہ بلاول یہاں کونے میں کھڑا اک خاموش تماشائ لگتا ہے۔کوئ سوال نہی، جواب نہی۔یہ بریفنگ اس کو دینی-یا لینی چاہیے تھی۔یہ لاڑکانہ ہے بھائ-چاہے اب نیا ڈسٹرکٹ ہی سہی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir11h2.jpg