
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی ڈگری ملنے کے بعد صوبائی وزراء نے انہیں مبارکباد دی
جامعہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے محمود عالم آڈیٹوریم میں سپیشل کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چانسلر جامعات کی حیثیت سے جامعہ کے سابقہ طالبعلم وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سید کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند (ڈاکٹر آف فلاسفی) تفویض کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی ڈگری ملنے کے بعد صوبائی وزراء نے انہیں مبارکباد دی۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ جامعہ کے سابقہ طالبعلم وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سید کو ان کی معاشرتی وتعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دینا ہمارے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ این ای ڈی کی طرف سے دی جانے والی پہلی ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند ہے جو سابقہ طالبعلم سول انجینئر مراد علی شاہ سید کو ان کی صوبے کیلئے خدمات پر دی جا رہی ہے۔
ترجمان این ای ڈی یونیورسٹی فرواحسن کے مطابق اعزازی سند کی منظوری یونیورسٹی کے 204 ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی تھی جبکہ یونیورسٹی کی کوڈ بک کے مطابق اعزازی ڈگری صرف انجینئرز ہی کو دی جاسکتی ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی سند دینے کی تصاویر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کر دیں۔
https://twitter.com/x/status/1634586943777550336
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن سندھ میں 4 اراکین کی 4 سال کے لیے تقرری کی منظوری دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 4 اراکین میں ڈاکٹر نادرہ پنجوانی، ڈاکٹر شہناز وزیر اعلی، ڈاکٹر ثمرین حسین اور ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی طرف علماء یونیورسٹی کے چانسلر نعمان عابد لاکھانی کے نام کی منظوری دی گئی تھی لیکن نوٹیفکیشن میں ترمیم کے بعد ان کا نام کاٹ کر نئے نام کی منظوری دی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muradalaaha.jpg