
وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کے نشتر چلائے جا رہے ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں اور مخصوص صحافیوں نے وزیراعظم کے دورہ روس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم کے دورہ روس کو احمقانہ فیصلہ قرار دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں کامران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا روس پاکستان سے کئی دہائیوں پرانا حساب چکا رہا ہے؟لگتا ہے پیوٹن نے دانستہ عمران خان سے ملاقات کے لئے اس تاریخ دن کا انتخاب کیا جب انہیں یوکرین پر فوجی یلغار کر نی تھی اس قیامت خیز دن وزیر اعظم پاکستان پیوٹن کے شانہ بشانہ کھڑا تھا نیچے تصویر میں انگلی پیوٹن کو دکھانی چاہئیے
کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کا مشورہ بھی دیا۔
https://twitter.com/x/status/1496701071468679168
اس پر معاون خصوصی شہباز گل، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر نے ان کی تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں مغرب میں پیسہ چھپانے اور خارجہ پالیسی کو ماضی میں گروی رکھنے کے طعنے دیئے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے ایک ٹوئٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ آپکے پیسے بھی مغرب میں پڑے ہیں۔ جو آپکی جان ہی نکل گئی ہے۔ فکر نہ کریں اس وقت وزیراعظم عمران خان ہے جو فیصلے قومی مفاد میں کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1496778325473255427
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی طرح اپنے پیسے بچانے کی خاطر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو گروی نہیں رکھے گا۔ آزاد خارجہ پالیسی ہوتی ہی اپنے ملک کے مفاد کے لئے ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی اور کچھ میڈیا والے وزیراعظم کے روس کے دورے سے ایسے خوفزدہ ہیں کہ کسی نے ان کے جسم سے خون نکال لیا ہو مسئلہ صرف اتنا ہے کہ بھائیوں کا اتنا پیسہ مغرب میں ہے کہ سانس رکی ہوئی ہے فکر نہ کریں پاکستان کا مفاد تحریک انصاف کی سپریم پالیسی ہے اور رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1496778227716550658
جب کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ پاکستان دہائیوں بعد ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عملدرآمد کر رہا ہے، جس میں فیصلے پاکستان کی عوام کی بہتری کے لئے ہو رہے ہیں، حکمرانوں کے مفاد کے لئے نہیں. ایسے فیصلے وہی لیڈر کر سکتا ہے جس کو خوف صرف خدا سے ہو اور اس کی طاقت عوام کی سپورٹ ہو.
https://twitter.com/x/status/1496779729000673282
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے روس کے یوکرین پر حملے کی مخالفت کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایسے وقت میں دورہ روس کے مؤقف کی حمایت کے مترادف ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan11i121.jpg