
وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم۔۔ حامد میر کے بھائی کا ملوث ہونے کا انکشاف
پبلک نیوز کے صھافی صدیق جان کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی غلیظ مہم کے حوالے سے انکشافات سے بھرپور رپورٹ سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دی
صدیق جان کے مطابق مہم چلانے کے پیچھے حامد میر کا بھائی عامر میر نکلا۔یہ الزامات حامد میر کےبھائی کےیوٹیوب چینل اورلاہور کےایک اور یوٹیوبر کی طرف سےلگائےگئے، رپورٹ دیکھ کر ججز نے گھٹیا مہم پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا
https://twitter.com/x/status/1483737931059707904
اس موقع پر عدالت میں دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف جو کہنا ہے کہیں، وزیراعظم پر جتنی تنقید کوئی کر سکتا ہے کرے، لیکن ان کی اہلیہ کے خلاف جس طرح کی گفتگو کی گئی وہ شرمناک ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے حوالے سے جو گھٹیا الزامات لگائے گئے وہ کسی طور پر بھی آزادی اظہارِ رائے میں نہیں آتے. اور
اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے کہ جس انگلینڈ کی آزادی اظہارِ رائے پر بات کرتے ہوئے ہم مرے جارہے ہوتے ہیں، وہاں بھی ایسی باتیں نہیں ہوسکتیں، جیسی یہاں پر ہوتی ہیں، وہاں ایسی باتوں پر کیسز میں جائیدادیں تک فروخت ہوجاتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1483739610563985417
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے مزید کہا کہ الزام لگایا گیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب جادو ٹونے سے کیا گیا، یہ کہاں کی صحافت اور آزادی اظہارِ رائے ہے؟؟
اس پر ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہآج سپریم کورٹ میں شواہد کے ساتھ ثابت ہو گیا کہ حامد میر کے بھائی، عامر میر نے عمران خان کی اہلیہ کے خلاف غلیظ زبان سے بھرپور کیمپین کا آغاز کیا۔عورت مارچ کی حامی خواتین صحافیوں کے گروپ کو عمران خان کی اہلیہ کے خلاف یہ غلیظ زبان قابل اعتراض کیوں نہیں لگ رہی؟
https://twitter.com/x/status/1483753513968889859
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamidi1i11.jpg
Last edited by a moderator: