وزیراعظم کا تحریک کی ناکامی کے بعد تمام حساب چکتا کرنے کا اعلان

imrani11hg3112.jpg


وزیراعظم اپوزیشن کی تحریک ناکام بنانے کیلئے پُرعزم، تحریک کی ناکامی کے بعد تمام حساب چکتا کرنے کا اعلان

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ان مافیاز کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چوہدری، فرخ حبیب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی طے کر لی گئی۔


اجلاس کے دوران تحریکِ عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ سینئر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تجاویز پیش کیں اور تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ جب کہ تمام سینئر رہنماؤں نے بھی اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔

کچھ عرصہ قبل تک نالاں رہنے والے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں یہ ان کے لیے سرپرائز ڈے بن جائے گا۔
 

NaFarman

Politcal Worker (100+ posts)
پھوکی دھمکیاں دینی بند کر پچیس سال ہو گئے یہ زبانی فائرنگ سنتے ہوئے
کچھ کر سکتا ہے تو کر کے دکھا خوامخواہ ٹائم ضائع نہ کر
 

Back
Top