
وزیراعظم عمران خان نے امریکا اور مغرب کو واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ غلامی نہیں کرینگے، اس بیان سے دنیا بھرمیں ہلچل مچی ہوئی ہےترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی ردعمل دینے سے انکار کردیا۔
پریس بریفنگ کےدوران صحافی کےسوال پرترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے کے سوال پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں معید یوسف کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ امریکی صدر نے افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو فون تک نہیں کیا،بعد میں معید یوسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-pti-usa.jpg