وزیراعظم عمران خان کے ناقدسلیم صافی کا شعیب اختر کیساتھ پرانا کلپ وائرل

shoaib-safi-imran2111.jpg


جیو کے صحافی سلیم صافی کا آج کل ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بار بار عمران خان کا نام لیکر ان سے سوال کرتے ہیں اور شعیب اختر ان پر طنز کرتے ہیں کہ آپ بار بار عمران خان کا نام لے کر ٹمپرنگ کر رہے ہیں۔

اس پروگرام میں پروگرام کے میزبان سلیم صافی بار بار عمران خان کا نام لے لے کر شعیب اختر سے سوال کرتے رہے ، کبھی ان سے پوچھتے کہ کیا آپ عمران خان جتنے امیر ہیں؟ عمران خان کے پاس تو 300 کنال کا گھر ہے۔ کبھی پوچھتے کہ پاکستان کا وزیراعظم بننے کا طریقہ یہ ہے کہ کچھ نہ کرو، بس کرکٹر بن جاؤ، کبھی سوال پوچھتے کہ کہ کیا آپ بھی عمران خان کی طرح بال ٹمپرنگ کرتے تھے؟

اس پر شعیب اختر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کرتے رہے اور یہ کہہ دیا کہ آپ بار بار عمران خان کا نام لیکر ٹمپرنگ کررہےہیں۔

سلیم صافی نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ آپ زیادہ امیر ہیں یا عمران خان؟ جس پر شعیب اختر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ عمران بھائی زیادہ امیر ہیں۔ عمران خان کے پاس بھی چار پانچ جوڑے کپڑے ہیں اور میرے پاس بھی ۔


سلیم صافی نے سوال پوچھا کہ عمران خان تو ایک بہت بڑے گھر میں رہتے ہیں ،جس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ جب عمران خان یہاں گھر لے رہے تھے تو ہم اس جگہ اکثر جاتے تھے، ہم کہتے تھے کہ عمران خان کہاں جنگل میں گھر لے رہے ہیں۔ انہوں نے تو اپنی زمین شوکت خانم کو بھی دیدی تھی

جیو کے صحافی نے پوچھا کہ عمران خان نے سیاست میں آکر اچھا کیا یا برا کیا؟ جس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ یہ انکی پرسنل چوائس ہے۔ عمران خان نے ہر پرسنل چیز اچیو کرلی ہے اب وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس ملک کیلئے کچھ کرنا ہے۔


پاکستان کے سابق مایہ ناز بالر شعیب اختر سے سوال پوچھتے ہوے کہا کہ کیا آپ بھی عمران خان کی طرح بال ٹمپرنگ کرتے تھے۔

اس پر شعیب اختر نے سلیم صافی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اسے بال سے چھیڑ چھاڑ کرنا کہتے ہیں۔ جیسے آپ بار بار عمران خان کا نام لے کر ٹمپرنگ کر رہے ہیں۔ایسی ٹمپرنگ ہم بھی کرتے رہے ہیں۔


سلیم صافی یہ تبصرہ بھی کرتے رہے کہ پاکستان کا وزیراعظم بننے کا طریقہ یہ ہے کہ کچھ نہ کرو، بس کرکٹر بن جاؤ جس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ وزیراعظم اللہ تعالیٰ بناتا ہے، عمران خان ووٹ لیکر وزیراعظم بنے ہیں۔

واضح رہے کہ سلیم صافی عمران خان کے ناقدوں میں شمار ہوتے ہیں کچھ روز قبل شعیب اختر کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دوست ہونےکےناطےمیں شعیب اختر کوذاتی طورپرجانتاہوں کہ کچھ حوالوں سےعمران خان سے بھی بڑاآدمی ہے۔اس عظیم قومی ہیروکےساتھ کرکٹرعمران خان کی حکومت میں پی ٹی وی کےملازم نعمان اعجاز کی بدتمیزی شرمناک ہے۔دیکھتےہیں کہ عمران خان اپنے دوست شعیب پرغیرت دکھاکرنعمان اعجازکوکیاسز ادیتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1453181895328649216
مکمل پروگرام:
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
سلیم صافی صرف نام کا ہی صافی ہے ورنہ تو اسکا دل
کدورتوں اور نفرتوں سے بھرا پر ہے….جو ہم ہر وقت اسکے منہ سے
سنتے ہیں لیکن جو نفرت اسکے دل میں چھپی ہے وہ اس سے بھی
ہزار گنا بڑی ہے.
 

k.a.kiani

Minister (2k+ posts)
shoaib should have said that I don't have nerves and patience like Imran Khan. I am no where near to conviction and commitment which makes him successfull. By saying this that I am pindi-waal and pindi waale mujhe passand bhi krtai, what did he mean. I believe shoaib was some how against IK or at least not big fan of him from inside. This is what I felt. when safi wast trying to prove him better than Imran Khan, he should have confessed that I am no where near to Imran Khan what he contributed to this nation. You just serve your living Mother but he went from one street to another after her death and made unique and state of art hospital on her name. So I don't know he seemed bit awkward in this video
 

Back
Top