وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

ik-isb-111.jpg


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی 2018ء میں دائر نا اہلی کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے پٹیشن خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے 2018ء میں دائر کی گئی پٹیشن اور متفرق درخواست پر سماعت کی تھی اور پٹیشن خارج کرنے فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جس میں انہوں نے کیلیفورنیا کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ وزیراعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نا اہل قرار دیا جائے۔

پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ گزشتہ عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور افتخارچوہدری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

بعدازاں وہ تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہوں نے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔
 

Back
Top