
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، اسلاموفوبیا، کورونا وائرس، ماحولیات اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عمران خان کے اس خطاب کو معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر دیگر عالمی رہنماؤں کی نسبت سب سے زیادہ بار سنا گیا۔ حتیٰ کے وزیراعظم پاکستان کو امریکی صدر جوزف بائیڈن سے بھی زیادہ صارفین نے سنا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پسند کیا۔
اعدادو شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اب تک 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد صارفین نے سنا اور اس پر اظہار پسندیدگی کیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک لاکھ 15 ہزار صارفین نے سنا اور اپنی رائے دی۔
جب کہ برطانوی وزیراعظم کو 3 روز میں صرف 44 ہزار یوٹیوب صارفین نے سنا۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کو اب تک 61 ہزار صارفین نے سنا اور ان کے خطاب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیونکہ ایک جانب انہوں نے اپنے خطاب میں بلندو بانگ دعوے کیے ہیں تودوسری جانب وہ افغانستان میں 20 سال پرانی جنگ ہار چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/3Cisg0P.jpg