وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ہونیوالے احتجاج کا نوٹس لے لیا

imran-112j1.jpg


وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نےگوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کانوٹس لیا۔ وزیراعظم نے لکھا کہ ٹرالرز کے ذریعے غیرقانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی معاملے پر بات کروں گا۔

https://twitter.com/x/status/1469912226521878529
یاد رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کر رہے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق گوادر کے تین بڑے مسائل ہیں، ان میں سرفہرست ٹرالنگ ہے، جس پر حکومت نے سمندر میں 12 ناٹیکل میل تک پابندی لگا رکھی ہے۔

ان کا دوسرا مسئلہ سرحد سے تجارت کا ہے، جو پہلے ٹوکن سسٹم پر چلتا تھا، یہاں کے لوگ کبھی ایرانی تیل اور خوردنی تیل وغیرہ لاتے تھے، اسے بھی اب بند کردیا گیا ہے۔

تیسرا مسئلہ وہ کشتیاں ہیں، جو کوسٹ گارڈ نے پکڑ رکھی ہیں یا جن لوگوں کی گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔

ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
تمہاری بونگیوں صرف تمہیں ہی سمجھ آ سکتی ہیں
hazoor CEPC main guwadr ke complate rehablitation hune the under master plan
what we did to that ?
===============
Chinese who build a new water filtration plant for the locals
Sir is now wiling to run it
who we are serving the locals​
 

Back
Top