وزیراعظم عمران خان نے نایاب نسل کے برفانی چیتے کی ویڈیو کیوں شئیر کی؟


وزیراعظم عمران خان نے نایاب نسل کے برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر نایاب نسل کا برفانی چیتا دیکھا گیا۔ویڈیو میں چنگاڑتا دھاڑتا برفانی چیتا دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے برفانی چیتے کی ویڈیو ایسے وقت میں شئیر کی جب میڈیا پر نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبریں چل رہی ہیں،ان خبروں سے بے نیاز وزیراعظم عمران خان ماحولیات اور سیاحت پر ٹویٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برفانی تیندووں کی رواں برس بنائی گئی مزید ویڈیوز مجھے بھجوائی گئی ہیں،انکے قدرتی مسکن میں انکی حفاظت کے حوالے سے میری حکومت کی کڑی پالیسی کے باعث ان کی تعداد بڑھ رہی ہے، ماشاءاللہ

وزیراعظم نے ٹوئٹ پر لکھا کہ نایاب نسل کے چیتے کی ویڈیو گلگت بلتستان کے علاقے کھپلو کی ہے، اس سے قبل بھی وزیراعظم ملک کے قدرتی مناظر کی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1474820244405461002
وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان ناقابلِ تصور خوبصورتی سے آراستہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے، پاکستان کا دامن غیر دریارفت شدہ سیاحتی استعداد سے بھرا ہوا ہے،ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبہ بھی جاری ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ ایک لمبی ویڈیو ہے اور اس پر ایک این جی او کام کر رہا ہے۔ یہ۔ویڈیوذ انہوں نے بنائی ہیں اور کہا کہ کیسے وہ ان جانوروں کی نسل لوگوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 

Back
Top