
وزیراعظم ایگریکلچر، یوتھ لون سکیم ، ای بائیکس ورکشے دینے کی سمری منظور
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں عوام کو 20 ہزار میٹرک ٹن چینی 95 روپے فی کلو کی قیمت پر دینے کے منصوبے کی بھی توثیق کر دی گئی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صنعت وپیداوار کی طرف سے ایگرکلچر لون سکیم ویوتھ بزنس کے تحت عوام کو ای بائیکس اور رکشے فراہم کرنے کی سمری پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس ایم پنجاب زون کی طرف سے عوام کو ماہ رمضان المبارک سے عیدالفطر کے دوران 20 ہزار میٹرک ٹن چینی 95 روپے فی کلو کی قیمت پر دینے کے منصوبے کی بھی توثیق کر دی گئی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے 95 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خرید کر عوام کو ضلعی سطح پر فروخت کیا جائے گا، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے منظوری بھی دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وزارت صنعت وپیداوار کی ای رکشہ اور بائیکس سکیم کے لیے ملک بھر کے نوجوانوں کو ٹیئر ون کیٹگری کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ 3 سال کیلئے دیا جائے گا۔ ای بائیکس اور رکشہ کیلئے قرضہ وزیراعظم کے یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچرل لون سکیم کے تحت دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1646454076031533057
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کسٹم سٹیشن انگور اڈا کو افغانستان اور سنٹرل ایشیا کو برآمدات کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی منظوری کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کیلئے 15 ارب 60 کروڑ روپےقرض کیلئے گارنٹی بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔ قرض کیلئے گارنٹی کی حد اب 263 ارب 23 کروڑ روپے ہو گئی ہے جو اس سے پہلے 247 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔
اجلاس میں وزارت قومی صحت کیلئے 14 کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ، وزارت ہائوسنگ کیلئے 26 کروڑ 11 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ، وزارت خارجہ کیلئے بجلی بل واجبات کی ادائیگی کرنے کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرنے کے ساتھ وزارت ہائوسنگ کے رہائشی منصوبوں (سپریم کورٹ کی عمارت وججز کی رہائشگاہوں) کی تزئین وآرائش ومرمت کیلئے 25 کروڑ پے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ebike-pak-e-riksha-pak.jpg