
آڈیو لیکس سے عمران خان کو نہیں پاکستان کو فرق پڑے گا، فواد چوہدری
ایک ہی دن میں عمران خان کی دو مبینہ آڈیو لیکس نے ہلچل مچائی ہوئی ہے، اس حوالے سے جی این این کے پروگرام ویو پوائنٹ میں میزبان ثمینہ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری سے گفتگو کی، میزبان نے سوال پوچھا کہ ایسا لگ رہا ہے عمران خان کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے آپ کو کیا لگتا ہے؟
فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری ایجنسیز کو جو وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کررہی ہیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے،اس کا مطلب ہے پاکستان میں کوئی چیز محفوظ نہیں، وزیراعظم کا دفتر ایسا ہی ہو گیا ہے جیسے کوئی چوک ہو،قومتی سلامتی پر گفتگویا ہماری باتیں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آرہی کہ ایک بندے نے استعفیٰ نہیں دیا کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی، باتیں جوڑ کر ادھر ادھر سے بھیجی جارہی ہے، اس پر ہمیں شرم آنی چاہئے۔
فواد چوہدری سے سوال پوچھا گیا کہ اس قسم کی آڈیو سے سیاست کو نقصان پہنچ رہا ہے تو فواد چوہدری نے کہا کہ بہت نقصان ہورہاہے،ان آڈیوز سے عمران خان یا پی ٹی آئی کو نہ پڑے لیکن ملک کو بڑا فرق پڑے گا، اس تاثر کو ہوا ملے گی کہ پاکستان میں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے،حکومت بوکھلائی ہوئی ہے اسلئے گرفتاریاں کررہی ہے۔
عمران خان کی سائفر پرپارٹی رہنماؤں سے تیسری بات چیت بھی بھی سامنے آئی، اسدعمر اور شیریں مزاری کو میرجعفر اور میرصادق کےبیانیے کو ہوا دینے کی ہدایت دے رہے ہیں،دوسری میں ہارس ٹریڈنگ کا معاملہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-chh-pm-house-ags.jpg