
نئے وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب سے قبل ہی تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بیرسٹر سلطان محمود سمیت 6 ارکان غیر حاضر تھے۔فارورڈ بلاک اور بیرسٹر سلطان گروپ نے اپوزیشن سے وزارت عظمیٰ کی صورت میں مشروط تعاون کی پیشکش کر دی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سلطان محمود کا پیپلزپارٹی سے معاہدہ ہوگیا ہے کہ ان کا نامزد شخص وزیراعظم کا امیدوار ہوگا جبکہ بیرسٹرسلطان کی بلاول سے ملاقات کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آج سہ پہر 2بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے انتخاب کا امکان ہے۔
اپوزیشن نے 30 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پی ٹی اراکین کی مدد کے بغیر حکومت سازی نہیں جا سکتی ۔
دوسری جانب بیرسٹر سلطان کے علیحدہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کے پاس ارکان کی تعداد 25 رہ جاتی ہے لیکن جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک ووٹ تحریک انصاف کا وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhaiahshass.jpg