وزن کم کرنے کے 5 آسان طریقے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
oZpriGq.jpg

موٹاپے کا شکار افراد ہر وقت اپنے وزن کم کرنے کی ترکیبیں سوچتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں لیکن ایسے تمام افراد کےلیے اچھی خبر یہ ہے کہ 5 انتہائی آسان طریقوں سے وہ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔



صحت انسان کو اللہ کا دیا ہوا وہ تحفہ ہے جس سے انسان خود کو مکمل تصور کرتا ہے لیکن موجودہ دورمیں جہاں لوگ باہر کا کھانا کھانے کے عادی ہیں تو دوسری جانب وہ اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے بھی ہمہ وقت پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ تاہم وہ درج ذیل عادتوں کے ذریعے نہ صرف اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔


روزانہ 15000 قدم چلنا
دور حاضر میں لوگ پیدل چلنے کے بجائے گاڑی پر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جو وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ اگر کوئی شخص روزانہ کی بنیاد پر صرف 15000 قدم بھی چلے تو اس سے پائیدار صحت کے ساتھ جسمانی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے موبائل فون کی مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے بہ آسانی قدموں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


کھانے کے بعد چلنا
آج کل کی مصروف زندگی میں انسان گھر کا کھانا کھانے کے بعد بھی وزن بڑھنے کی شکایت کرتا ہے مگر کھانا کھانے کے بعد روزانہ صرف 20 منٹ کی چہل قدمی انسان کو وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ شوگر لیول کو بھی قابو میں رکھتی ہے ۔ چہل قدمی کرنے کے دوران خون جسم کے اندرونی نظاموں تک پھیل جاتا ہے جو ہمارے جسم کےلیے بے حد مؤثر اور مفید ہے۔


چہل قدمی سے پہلے چائے کا استعمال
چائے کا استعمال اکثر جسم کی تھکن اور ذہنی سکون کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر چہل قدمی سے پہلے چائے پی لی جائے تو یہ وزن کم کرنے میں خاصی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے کیوںکہ چائے پینے کے بعد جسم میں استحالہ یعنی میٹابولزم شروع ہوجاتا ہے جو چربی جلاتا ہے جبکہ چائے میں موجود کیفین اور فیٹی ایسڈز کے استعمال سے جسم کی کارگردگی بڑھ جاتی ہے۔


ورزش
اس میں کوئی شک نہیں کہ پیدل چلنے سے وزن کم ہوتا ہے۔ اگر اسی عمل کو ورزش کے بعد بھی کیا جائے تو اس سے وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ جسم بھی خوبصورت نظر آنے لگتا ہے۔ بالخصوص روزانہ 15 سے 20 ’پش اپس‘ اور ’ ڈپس‘ لگانا بھی انسان کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔


میوزک کی فہرست
صبح واک پر جانے والے زیادہ تر لوگ مشروب وغیرہ لے کر جاتے ہیں۔ اگر وزن کم کرنا ہے تو میوزک سننا شروع کردیجیے جس کےلیے ضروری ہے کہ میوزک کی اچھی سی فہرست (پلے لسٹ) بنالی جائے کیوں کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ میوزک میں سرور سا ہوتا ہے جو موڈ کو اچھا بناتا ہے اور موڈ کا اچھا ہونا صحت پر اثر انداز ہو کر وزن میں کمی کی وجہ بنتا ہے۔

https://www.express.pk/story/978067/
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
کبھی پیٹ بھر کر نہ کھائیں یہی سب سے بڑا راز ہے تندرستی کا اور غیر ضروری موٹاپے کا
-
کم کھانے والے کو زیادہ ، واک اور ورزشوں کی ضرورت بھی نہیں
-
اور میوزیک والی بات سرا سر بیوقوفی ہے
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
I disagree with the #5. In my opinion, listening to sound of nature and focusing on your surroundings is better option.
 

Aslam Shah

Citizen
وزن اور دوسری بیماریوں کے علاج کے لئے دنیا کا منفرد نسخہ

وزن کم کرنے پے آپ کو ہزاروں ویڈیوز ، آرٹیکلز مختلف ٹوٹکوں پر بنے/لکھے ہوۓ ملیں گے. مگر اسکے باوجود یہ مثلا بڑھتا جا رہا ہے، اور لاکھوں لوگ اس سے پریشان ہیں. کیونکہ یا تو ان ٹوٹکوں سے لوگوں کے مسلے *ل نہیں ہوتے، یا ان ٹوٹکوں پر عمل کرنا مشکل ہے. میں اپنے ذاتی تجربے سے آپ کے ساتھ ایک ٹوٹکا شئیر کرتا ہوں، امید کرتا ہوں، آپکو اس پے عمل کرنا اسان اور افادیت دے گا.
اس ٹوٹکے میں آپ نے صرف ایک کام کرنا ہے. کہ آپ نے اپنے کھانے کے روٹین کو بدلنا ہے. اور اپنے کھانے کے روٹین کو اسلام کے بتاۓ ہوۓ طریقے کے مطابق بنانا ہے.
عام طور پے ہم اکثر لوگ صب* کا ناشتہ یا تو نہیں کرتے ہوتے، یا بہت کم کرتے ہیں. جبکہ رات کھا کھانا دبا کے پھٹ بھر کے کھاتے ہیں.آپ نے اگر موٹاپے اور دوسری بیماریوں سے بچنا ہے، تو آپ صب* کا ناشتہ ایسے کیا کریں، جیسا آپ رات کا کھانا کھاتے ہیں. اور رات کو صرف اتنا کھایا کریں، کہ آپکے میدے میں کچھ نا کچھ چلا جاۓ. اسکے ساتھ ساتھ دوپہر کا لنچ اپنی مرضی کا کیا کریں .
مجھے امید ہے، کہ آپکو بہت فائدہ ہوگا.
مندرجہ بالا ٹوٹکے کے ساتھ اگر ہو سکے، تو دن میں کم سے کم 3 نمازوں کا بندوبست بھی کریں . یہ آپکے ہر کام میں برکت ڈالے گا. اور جس کام میں برکت ہو، اس میں شفا ضرور ہوتا ہے .
.ایک نوٹ فرما لیں. کہ آپ نے اس سنت رسول کا خیال بھی رکھنا ہے، کہ کھانے کے وقت ہمیشہ پیٹ کا کچھ *صہ خالی چھوڑ دیا کریں.
 
Last edited:

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
If you want to reduce your weight then there are numerous ways to reduce weight as you can take diet food, you can also go for exercise and the most important thing is to reduce weight is consult your family physicians and get some healthy tips to reduce weight.
 

Back
Top