
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران نیویارک اور تروبا میں ہونے والے میچز میں استعمال ہونے والی پچز کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے رواں سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے متعدد میچز میں استعمال ہونےو الی بچز کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران نیویارک اور ویسٹ انڈیز کے شہر تروبا میں ہونے والے میچز کے دوران استعمال ہونے والی پچز غیر تسلی بخش تھی،نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز جبکہ تروبا کے برائن لارا اکیڈمی میں ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا گیا تھا۔
3 جون کو نیویارک میں ہونے والے میچ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں سری لنکا کی ٹیم صرف 77 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی تھی، 2 روز بعد ہی اس پچ پر آئرلینڈ اور بھارت کا میچ ہوا جس میں بھارت کی ٹیم صرف 95 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
اسی گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 119 رنز کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تاہم پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بناسکی تھی، آئی سی سی نے اس میچ کیلئے تیار کردہ پچ کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران افغانستان کی پوری ٹیم 56 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے بعد افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے بیان دیا تھا کہ یہ سیمی فائنل کھیلنے کے قابل پچ نہیں تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11newyorkkpictsjjdjdj.png