
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نےورلڈ کپ 2023 کے دوران اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ جاری ہے، اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے صرف 23 رنز کے عوض بنگلہ دیش کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنے 51ویں ون ڈے میچ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیشی بیٹسمین تنزید حسن تمیم کے وکٹ لے کر حاصل کیا۔
شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے باؤلر کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں انہوں نے اس پوزیشن کیلئے مچل سٹارک کو پیچھے چھوڑا ہےجنہوں نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1719333102248436004
https://twitter.com/x/status/1719321062070980752
نیپال کے سندیپ لمیچانے 42میچز میں 100 وکٹیں لے کر پہلے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں ، انہوں نے44 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بھی بن گئے ہیں ان سے قبل سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس یہ اعزاز تھا جنہوں نے53 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7sahhaherecorsfgdd.png