
ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی اور مسلسل ناکامیوں نے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے، سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو بابر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی تجاویز دیدی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نےبھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سابق کرکٹرز سے مشاورت کی ہے۔
اس موقع پر سابق کرکٹرز نے چیئرمین ذکاء اشرف کو بہتری کیلئے مختلف تجاویز اور تبدیلیوں کے مشورے دیئے ہیں، ان تمام تجاویز اور مشوروں میں سر فہرست ٹیم کے کپتان بابراعظم کو عہدے سے ہٹاکر کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپنے کا ہے۔
سابق کرکٹرز نے ذکاء اشرف کو تجاویز دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ بابراعظم کپتانی کے بوجھ اور پریشر کی وجہ سے بیٹنگ میں اپنی فارم بھی برقرار نہیں رکھ پارہے جس کا مجموعی طور پر ٹیم کو نقصان ہورہا ہے، سابق کرکٹرز نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز میں مختلف مواقعوں پر بابراعظم کی جانب سے بطور کپتان کی گئی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی۔
سابق کرکٹرز نے چیئرمین ذکاء اشرف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم سے یہ ذمہ داری واپس لے کر ٹیم کے کسی دوسرے سینئر کھلاڑی کو سونپی جائے تاکہ بابراعظم بطور بیٹسمین بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں جیت حاصل ہوئی ہے، تمام میچز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور کپتان بابراعظم بطور بیٹسمین کسی بھی میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5babarmuslalaaatata.png