
ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست کے بعد کرکٹ شائقین نے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پنوتی(منحوس) قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے آسان مقابلے کے بعد میزبان ٹیم بھارت کو شکست دیدی ہے، فائنل میچ دیکھنے کیلئے مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
بھارت کو شکست کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا تو کچھ لوگوں نےبھارتی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار نریندر مودی کو ٹھہراتے ہوئے اس کی مختلف توجیہات پیش کرنا شروع کردیں، ٹویٹر پر اس دوران "پنوتی" کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ لسٹ میں آگیا۔
https://twitter.com/x/status/1726298433844396301
بھارتی صارف نے روہت شرما کے غمزدہ ہونےاور نریندر مودی کی مسکراتی تصویر شیئر کی اور کہا کہ کرکٹ ٹیم سمیت پورا بھارت تکلیف میں تھا، جس وقت ٹیم کی امیدیں کم ہورہی تھیں اسٹیڈیم میں یہ شرمناک مناظر بھی نظر آئے، یہ تصاویر صرف سیاسی پبلسٹی کیلئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726269747459915796
ایک دوسرے بھارتی صارف نے نریندر مودی کی مضحکہ خیز انداز میں ہنستے ہوئے کا ایک کلپ شیئر کیا اور کہا کہ جب پورا بھارت افسردہ تھا، کچھ لوگ ہنس رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1726269128217153937
ایک صارف نے اسٹیڈیم میں موجود نریندر مودی اور دیگر بی جے پی رہنماؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وجہ ہے جو بھارت شکست کے قریب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726266336266129453
ایک صارف نے سابق بھارتی وزرائے اعظم کے ادوار میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے جیتے ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو ایندرا گاندھی اور منموہن سنگھ کی طرح ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کو مبارکباد کا موقع نہیں مل سکا۔
https://twitter.com/x/status/1726266266753896879
ایک صارف نے ورلڈ کپ 2011 میں راہول گاندھی کی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی تصویر کو نریندر مودی کی تصویر سے جوڑتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی 2011 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے گئے تو بھارت جیت گیا، نریندر مودی آج فائنل دیکھنے گئے بھارت شکست سے دوچار ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1726263892886864246
ایک صارف نے نریندر مودی کا اسٹیڈیم میں ہاتھ ہلانے کا کلپ شیئر کیا اور کہا کہ یہاں سے بھارت کی شکست کا آغاز ہوا، پنوتی نریندر مودی۔
https://twitter.com/x/status/1726269354038415681
ایک دوسرے صارف نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو آج کی شکست کا ذمہ دار نا ٹھہرایا جائے، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شکست کی ذمہ داری اس پنوتی پر ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ ہر کسی کیلئے منحوس ہیں پھر بھی نریندر مودی نے اسٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر میچ دیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1726268188613370060
ایک صارف نے نریندر مودی کےد ور حکومت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہارے ہوئے آئی سی سی ایونٹس کی پوری فہرست شیئر کی اور کہا کہ انڈیا نریندر مودی کے دور میں ایک اور ٹائٹل کے قریب پہنچ کر شکست سے دوچار ہوگیا، کانگریس کے دور میں بھارتی ٹیم نے4 ٹائٹل جیتے، کاش آج کا میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں نا کھیلا جاتا۔
https://twitter.com/x/status/1726267832672154076
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21مہفیددمانھہہہسککسججس.png