
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور آئی سی سی کے کمنٹیٹر رمیز راجا نے قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے دوران حیدرآباد میں پاکستان کا سری لنکن ٹیم کے ساتھ اہم مقابلہ جاری ہے، پہلی اننگز میں سری لنکا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئےپاکستان کے مین فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو انگلی پر گیند لگی ۔
https://twitter.com/x/status/1711674911062995139
میچ کی کمنٹری کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے شاہین آفریدی کی انگلی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی تکلیف میں بولنگ کررہےہیں ، پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہے ، امید ہے کہ شاہین آفریدی ٹھیک ہوجائیں۔
خیال رہے کہ سری لنکا نے آج کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے وئے پاکستانی ٹیم کو 345 رنز کا ہدف دیا جس کےتعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی ہے، 9 اعشاریہ 4 اوورز میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنائے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7sheheenafiriinjered.png