وادیٔ نیلم میں سیاحوں کی جیپ گہری کھائی سےدریا میں جاگری، 10 افراد ڈوب گئے

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2476240-muzaffarabadjeepfellintoneelamriver-1682926201-672-640x480.jpg


https://twitter.com/x/status/1652946252995375104
مظفر آباد: وادیٔ نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔

جیپ کو حادثہ بالائی وادی کی تحصیل شاردہ کے گاؤں پھلاوئی کے مقام پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں دریا میں ڈوبنے والے 10 میں سے 8 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے جب کہ 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔


پولیس کے مطابق جیپ پر 14 افراد سوار تھے، جن میں 12 سیاح اور ڈرائیور سمیت 2 مقامی افراد شامل تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریائے نیلم کی تیز موجوں کی نذر ہونے والے 8 افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بہہ جانے والوں کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں کیوں کہ حادثے کا شکار ہونے والی جیپ گہری کھائی سے نیچے گر کر دریائے نیلم میں جا لگی تھی۔ تاؤ بٹ سے واپس آنے والی جیپ کو حادثہ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔


Source
 
Last edited:

Dr Adam

President (40k+ posts)
‎إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

الله تمام مرحومین کی خطائیں معاف اور مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . تمام زخمیوں کو جلد صحت عطا فرماۓ . آمین
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
پڑانی گاڑیاں اور ضرورت سے ذیادہ پر اعتماد ڈرائیونگ پہاڑی علاقوں کی سوگات میں سے ایک ہیں جو اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
اللّٰہ مرحومین کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین
 

Back
Top