وائرل آڈیو جعلی ہے، فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، بہروز سبزواری

behroz-aah.jpg


پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری نے خود کے نام سے منسوب ویڈیو کی تردید کردی، کہا وائرل آڈیو جعلی ہے، فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی وائرل آڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے جو کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1662507649353625600
اُنہوں نے کہا کہ فوج ہمارا طرۂ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔

اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ اللّٰہ اُن سے حساب لے گا جو لوگ فوج کے خلاف اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں،افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اداکار نے کہا جن لوگوں کی دل آذاری ہوئی میں ان کو بتا دوں کہ یہ سب جھوٹ ہے،سب اللّٰہ سے دعا کریں کہ پاکستان اور پاکستانی فوج سلامت رہے۔


ملک بھر میں سانحہ نومئ کے واقعات کے بعد مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، فہد مصطفی سمیت مختلف فنکاروں نے بھی پاک فوج کے حق میں بیانات دیئے ہیں، ملک بھر میں ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
 

Back
Top