
کورونا میں پاکستان کی ملکی معیشت دیگر ممالک سے بہتررہی،گورنراسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کہتے ہیں کہ کورونا کے بعد پاکستان کی معاشی لحاظ سے کارکردگی دیگر ممالک کی نسبت اچھی رہی، حکومت کے اخراجات بہت ٹارگٹڈ تھے۔
گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے اور کس طرح پی ٹی آئی حکومت نے باقی دنیا کے مقابلے میں قرض کم کیا۔
https://twitter.com/x/status/1533316712766242816
ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا کہ ہم نے اس صورتحال کو بہت بہترین طریقے سے کنٹرول کیا ہے، دوسال میں ہماری گروتھ چھ فیصد تک ہوئی، ہماری گروتھ اچھی جارہی ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمارے وہ حالات نہیں جیسے سری لنکا میں ہوئے، کیونکہ کورونا کی وجہ سے ان کی سیاحت کا شعبے شدید متاثر ہوا،لیکن ہمارے پاس پروگرامز ہیں، ریفارمز ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا ایڈوانٹیج آئی ایم ایف پروگرام ہے جب آپ پروگرام میں ہوتے ہیں تو آئی ایم ایف نہیں چاہے گا کہ آپ دیوالیہ ہو اور آئی ایم ایف ہمارے ریفارمز پروگرامز کو سپورٹ کررہا ہے
صحافی خاورگھمن نے اس پر تبصرہ کیا کہ یہ ایک چھوٹا سا وڈیو کلپ جو کہ سٹیٹ بنک کے موجودہ گورنر کی گفتگو پر مشتمل ہے ظاہر کرتا ہے عمران خان نے معشیت کو کیسے سنبھالا دیا ہوا تھا۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے جب سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا تو رجیم چینج کیوں کی گئی؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1533360819974864899
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gov1n1n11.jpg
Last edited: