
صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایک نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کیے اور یہ سلسلہ آزادکشمیر تک پہنچ گیا جہاں طلبہ وطالبات نے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف سینئر صحافی عمران ریاض خان نے مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے اس معاملے پر کیے جانے والے پراپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔
عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) پیغام اور مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر (ایکس) سے جاری پیغام کا سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا: صرف یہ 2 سکرین شاٹس غور سے دیکھ لیجئے اور اندازہ کیجئے کہ کس قدر بے غیرت اور جھوٹے ترین بے شرم جتھے کو پراپیگنڈا پر لگا دیا گیا ہے، اب اس 2 نمبری فرا ڈ اور نوسر بازی کا مقدمہ کہاں ہوگا؟
https://twitter.com/x/status/1847232884135936000
پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر (ایکس) اکائونٹ سے جاری پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل، معید پیرزادا، عادل راجہ اور عمران ریاض کے ٹوئٹر پیغامات شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: امریکہ، برطانیہ اور یہاں تک کہ سوات میں بیٹھ کر وہ پنجاب کے طلباء کو توڑ پھوڑ اور انارکی میں ملوث ہونے پر اکساتے ہیں، یہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں! عمران ریاض کے پیغام میں ردوبدل کی گئی تھی اور "طلباء جو کچھ کرینگے" کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1847229151100441054
اشعر باجوہ نامی صارف نے: سینئر صحافی عمران ریاض اور معید پیرزادا کے اصل ٹوئٹر (ایکس) پیغامات کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: اس وقت ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم فیک وٹس ایپ سکرین شاٹس اور صحافیوں کی ایکس پوسٹس کو فوٹوشاپ کر کے ان میں خاص طور پر "طلباء احتجاج " کا اضافہ کر کے شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کے ایکس اکاؤنٹس پر فیکٹ چیک کرنے میں صرف 2 سیکنڈ لگتے ہیں، خدا کے لیے ایسے کام کر کے اپنے آپ کو اور بدنام نہ کریں! عمران ریاض اور معید پیر زادہ کے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹیں اور ساتھ میں مسلم لیگ ن ڈیجیٹل کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی فوٹوشاپ پوسٹیں شیئر کر رہا ہوں!
https://twitter.com/x/status/1847251545655767159
صحافی زبیر علی خان نے عمران ریاض کا اصل پیغام اور ن لیگ کے اکائونٹ سے جاری جعلی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا:میڈم مکھے منتری جی کا جھوٹا پراپیگنڈا سیل! عمران بھائی نے اپنے ٹویٹ میں پنجاب کے طلباء کا ذکر ہی نہیں کیا لیکن میڈیا سیل جعلی سکرین شارٹ لگا کر بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکومت اس وقت کسی بھی طرح عمران ریاض کو گرفتار کرنا چاہتی ہے اسی لیے جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1847240811542618491
عمران ریاض خان نے زبیر علی خان کے ایکس (ٹوئٹر) پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: میرے خیال میں یہ زیادہ بوکھلا گئے ہیں اور اب جھوٹ پر قائم حکومت مزید جھوٹوں کا سہارا لینے پر مجبور ہے!
https://twitter.com/x/status/1847264708199428518
طارق متین نے کہا جھوٹ ساز فیکٹری والو عمران ریاض کے ٹویٹ میں اسٹوڈنٹس کا ذکر ہے ہی نہیں
https://twitter.com/x/status/1847266939275710796
عمران ریاض خان نے اپنے ردعمل میں کہا آئین میں ترمیم کرتے کرتے ٹویٹس میں ترمیم شروع کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1847271688305545216
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8imraakkafakejjs.png