
پیپلزپارٹی کی رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت چند ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایک صحافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجٹ میں شہباز شریف نے مہنگائی کم کردی تو یہ حکومت چلے گی ورنہ نہیں چلے گی، ہم اس حکومت میں نہیں ہیں بلکہ ہم تو صرف دھکا لگانے کیلئے ساتھ ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ چند روز قبل آپ نےچند روز قبل کہا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نہیں چلے گی، حنیف عباسی آپ کے ساتھ چل رہے ہیں تو کیا یہ حکومت چلے گی؟پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت 3 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔
https://twitter.com/x/status/1800489419042083187
نبیل گبول نے کہا کہ میں نے حنیف عباسی سے یہی پوچھنا تھا کہ حکومت چلے گی یا نہیں، میرے حساب سے تو یہ حکومت نہیں چلے گی، میں حنیف عباسی کا وزن کم کروانے کیلئے ساتھ چلارہاہوں۔
پیپلزپارٹی پر حکومت میں بیٹھنے پر تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں نبیل گبول کا کہنا تھا کہ یہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ تنقید ہورہی ہے،ہم تو کہہ رہے ہیں کہ ہماری حکومت ہے ہی نہیں ہم تو بس اس حکومت کو دھکا لگانے کیلئے ساتھ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16shehnnsjsnawazsjd.png