
خاتون صحافی و اینکر بینش سلیم جو کہ اپنے تجزیات و نظریات سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حامی معلوم ہوتی ہیں انہوں نے عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ایک فیک نیوز کی بنیاد پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پورا پروگرام ہی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان سے منسوب ایک جعلی بیان وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان نئے بم دھماکے سے متاثرہ افراد کے گھر جانے سے انکار کر دیا ہے۔
جعلی خبر سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ عمران خان یہ کہتے ہیں کہ بم دھماکے تو آئے روز ہوتے رہتے ہیں وہ کتنے گھروں میں جا سکتے ہیں؟ اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی ان کی ٹانگ میں درد ہے جیسے ہی ان کی ٹانگ ٹھیک ہوگی وہ اس کے بعد متاثرہ لوگوں سے ملیں گے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر مبینہ طور پر ان کے مخالفین کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہے جو کہ صریحاً جھوٹ پر مبنی ہے۔ سوشل میڈیا سے ہی سامنے آنے والی اس فیک نیوز کو بغیر تصدیق کیے اپنے پروگرام کا عنوان بنا کر بینش سلیم جو کہ مسلم لیگ ن کی حامی سمجھی جاتی ہیں نے اس پر ایک پورا وی لاگ جڑ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1623031736698343435
انہوں نے اس جعلی خبر کی بنیاد پر بات کرتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ جس خبر کی بنیاد پر وہ طنز کے نشتر برسا رہی تھیں وہ خبر تو خود جھوٹ پر مبنی ہے۔
فل ٹاس نامی ایک سوشل میڈیا ہینڈل نے اس پروگرام پر بینش سلیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب اسی سے شو کی کریڈیبلٹی کا اندازہ لگا لیں۔