
مسلم لیگ ن کےسینئر رہنماخواجہ محمد آصف نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں بیوروکریسی اور پولیس کو غیر جانبدار رہنے کی وارننگ دیدی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ آئینی تبدیلی کاراستہ اختیار کر رہی ہے جس کا مقصد صرف و صرف آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1502673101305356289
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سول بیوروکریسی اورپولیس نے اس آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو آئین کی آرٹیکل 6 واضع ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اس پر عمل ضرور ہو گا. انشاء اللہ۔
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی سرکاری افسران کو خبر دار کیا کہجو بھی آئینی راستے میں رکاوٹ بنا آرٹیکل 6 بھگتے گا سپیکر ھو یا کوئی سرکاری افسر۔
https://twitter.com/x/status/1502695648126246917
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہوئی ہے جس پر جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
ایسے میں اپوزیشن کی جانب سے الزامات سامنے آرہے ہیں کہ حکومت اپوزیشن اراکین کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ اپوزیشن عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اسمبلی میں تعداد پوری نہ کرسکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11articlesicasifsaad.jpg