ن لیگ نے پرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر عملدرآمد روک دیا،نجی چینل

amaldda.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرکے وفاقی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے، جس سے نکلنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کل لاہور میں تمام اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلیوں میں عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروانے، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے قانونی و آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کا بھی امکان ہے،جبکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اوردیگراتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

دوسری جانب نجی چینل ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر تیل دیکھو، تیل کی دھار دیکھو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے دوپہر میں وزیراعلی پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحاریک عدم اعتماد جمع کروانے کا فیصلہ کیا تاہم چند گھنٹوں بعد اس پر عملدرآمد روک دیا گیا۔


لیگی وزرا کا کہنا تھا کہ عمران خان میں دم ہے تو اسمبلیاں توڑ کر دکھائے۔ ہمارے پاس اے، بی اور سی پلان موجود ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران تحریک عدم اعتماد جمع کروانے میں کوئی آئینی و قانونی قباحت نہیں۔ تحریک انصاف کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن اپنی چال چلے گی۔
 

Back
Top