
مسلم لیگ ن کا سٹیبلشمنٹ کی طرف سے پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے کے خلاف بیانیہ درست تھا: رہنما پی ٹی آئی
معروف قانون دان وپاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں ایک سوال "کیا آپ مانتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی" کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا کی ہو ۔
مسلم لیگ کا یہی بیانیہ تھا جس میں جان بھی تھی کیونکہ ہماری سٹیبلشمنٹ عرصہ دراز سے پولیٹیکل انجینئرنگ کرتی آرہی ہے کبھی کسی کے حق میں اور کبھی کسی کے حق میں۔
https://twitter.com/x/status/1706708011627237677
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک 2013ء کے انتخابات میں بھی سٹیبلشمنٹ نے مسلم لیگ ن کے حق میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی لیکن 2018ء کے انتخابات میں شاید ن لیگ کے خلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تھی۔ 2023ء کے دوران ایسے ہی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو یہی صورتحال نظر آ رہی ہے جب تک کہ معاملات کچھ بہتر نہ ہو جائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا سٹیبلشمنٹ کی طرف سے پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے کے خلاف بیانیہ درست تھا لیکن اس کے بعد سیاسی قلابازی لگاتے ہوئے انہی لوگوں کے ساتھ ڈیل کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ڈیل ڈائریکٹ کی ہے، ان ڈائریکٹ کی ہے یا شہبازشریف کو آگے کر کے کی ہے لیکن سب دیکھ رہے ہیں کہ جن کے خلاف یہ جلسوں میں باتیں کر رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے پھر اسی جنرل باجوہ کے ساتھ نوازشریف کے بھائی میاں شہبازشریف نے ڈیل کر کے اقتدار حاصل کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14hamidkhabjjhjbjw.png