ن لیگ انتخابی حکمت عملی کیا ہو گی؟مریم نواز کا منصوبہ سامنے آ گیا

6maryamhikmaamli.jpg

مسلم لیگ ن نے پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سےا ہم ہدایات دیدی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے، مریم نواز نے اس حوالے سے پارٹی کارکنان کو اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں پارٹی سلوگن والی اشیاء استعمال کی جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1689230395701874688
انہوں نے ہدایات دیں کہ عام اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء پر بھی پارٹی سلوگن پرنٹ کرواکے عوام میں پھیلائے جائیں، اس کیلئے موبائل فون کورز، کیپ، بیجز، نوٹ بکس استعمال کی جائیں گے اور ان پر ن لیگی سلوگنز کے ڈیزائن پرنٹ کروائے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1689234626340909056
مریم نواز نے موبائل فون کے کورز پر مسلم لیگ ن کے سلوگن کی پرنٹنگ کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم میں یہ اشیاء انتہائی اہمیت اختیار کرجاتی ہیں
 

Back
Top