
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ اس آڈیو ٹیپ میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔
آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کردی اور کہا کہ یہ من گھڑت آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے، جو میں نے بھی سنی ہے۔
سابق چیف جسٹس کی اس مبینہ آڈیو پر ن لیگی سپورٹرز اور رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا اور وہ ہر حد پار گئے اور عدلیہ ،فوج سے متعلق نامناسب زبان کا استعمال کرتے رہے۔
ن لیگی سپورٹرز نے #ثاقب_نثار_کو_پھانسی_دو ٹرینڈ چلادیا تو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف ثاقب نثار کا احتساب ہونا چاہئے بلکہ اس سزائے موت دینی چاہئے، کچھ کا کہنا تھا کہ سزا کا حقدار صرف ثاقب نثار نہیں بلکہ وہ لوگ بھی ہیں جو اسکے پیچھے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1462651380343185409 https://twitter.com/x/status/1462649688943992838 https://twitter.com/x/status/1462649401919348741 https://twitter.com/x/status/1462648703303524352 https://twitter.com/x/status/1462647350984384515 https://twitter.com/x/status/1462646759201681411 https://twitter.com/x/status/1462645629365149696 https://twitter.com/x/status/1462645353350631429
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saqib-11n1.jpg