
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے نجی چینل اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات کا اعتراف کرلیا، ٹویٹ میں کہا کہ جو چینل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اسے بند نہ کریں تو کیا کریں؟
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کے احکامات کا اعتراف کرلیا لیگی رکن اسمبی نے ٹوئٹ میں لکھا جو چینل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اسے بند نہ کریں تو کیا کریں۔
مزید لکھا کہ اے آر وائی نہ صرف حکومت کے خلاف بلکہ آرمی اور کیخلاف بھی جھوٹا پروپیگنڈا کرے اور ریاست مخالف حرکات سے بھی باز نہ آئے تو ایسے چینل کو حکومت بند نہ کرے تو کیا کرے؟
https://twitter.com/x/status/1556702765224792066
یاد رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے اے آر وائی نیوز کی بندش کی سخت مذمت کرتے ہوئے نشریات فوری بحال نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ary-news-hina-butt-pmln.jpg