سب کی صفائی کرنے سے بہتر ہے کار کردگی دکھائیں ورنہ لوگ گلگت کی طرح آزاد امیدوار کو ووٹ دے دینگے مگر آپ کو نہیں دینگے - نون لیگ کو ختم کرنے سے آپ کا ووٹ بڑھ نہیں جائیگا بلکے لوگ اور غصے میں ہونگے - اگر بدمعاشی سے حکومتیں بچ سکتیں تو مشرف سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں تھا اس کی ق لیگ کو بھی عوام نے دو سیٹوں والی پارٹی بنا دیا - نواز اگر تین بار وزیر اعظم بنا ہے تو پنجاب کے چپے چپے پر اس کے منصوبے ہیں ہر دور میں پانچ فیصد سے اوپر جی ڈی پی لے کر گیا - پہلے دور میں ساڑھے سات فیصد جی ڈی پی لے کر گیا - خود کارخانے دار تھا تو ایسی پالیسیاں بنائیں کہ اپنے اور پرائے سب کارخانے چلنے لگے - نواز کو اس میں پیچھے چھوڑیں یہ اس کی سیاسی موت ہو گی جیسے پیپلز پارٹی کو اس کی بری کارکردگی نے صرف ایک دیہی سندھ کی پارٹی بنا رکھا ہے اور تین صوبوں بشمول پنجاب اور کراچی اسے ڈمپ کر چکے ہیں - ڈریں اس وقت سے جب کوئی مظبوط امیدوار آپ کا ٹکٹ لینے کو بھی تیار نہ ہوگا