
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے 3 ماہ کے لئے بجلی 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کے نتیجے میں عوام سے 3 ماہ کے دوران اضافی 95 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی جائے گی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) سے گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی (اپریل تا جون 2022 ) کے لئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کو بریفنگ میں بتایا کہ اپریل تا جون ڈالر کی قدر کا اندازہ 200 روپے فی ڈالر لگایا گیا تھا لیکن سہہ ماہی کے دوران ایک وقت میں ڈالر 240 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق اس وجہ سے کیپسٹی اخراجات پچپن ارب روپے تک پہنچ گئے۔ درخواست پر نیپرا نے بجلی 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہہ ماہی ( اپریل تا جون 2022 ) کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
اضافی وصولیاں اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی، فیصلے سے صارفین پر 95 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیول ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر عوام کو ملنے والے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔
عوامی سطح پر آنے والے شدید ردعمل پر وزیر اعظم نے پہلے مرحلے میں 200 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا تاہم بعد میں 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بھی استثنیٰ کا اعلان کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-ss-bill-3x.jpg
Last edited by a moderator: